مہرخبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نائب صدر ڈک چنی اور سعودی عرب کے ملک عبداللہ نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے دونوں رہنماؤں نےمذاکرات میں عراق کے مسائل اور علاقے میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ہے یہ ملاقات سعوتی عرب کے شمال میں واقع تبوک کے مقام پر ہوئی ہے

ڈک چنی اور ملک عبداللہ نے دونوں ممالک کے باہمی تعاون کے فروغ کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کیا ہے چنی عرب ممالک کے حکام کو ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کےخلاف اکسانے کی کوشش کررہے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ عرب ممالک امریکہ کے دباؤ میں آتے ہیں یا نہیں چنی سعودی عرب کا دورہ کرنے سے پہلے عراق اور عرب امارات کے اعلی حکام سے بھی مذاکرات کر چکے ہیں کہا جاتا ہے کہ عراق میں زیادہ تر دہشت گرد امریکہ کے دوست عرب ممالک سے تعلق رکھتے ہیں جو عراق میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں
آپ کا تبصرہ